ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہائی کورٹ شادی کے لیے 2.5 روپے کی حد میں نرمی کے معاملہ پرآج سنائے گافیصلہ

ہائی کورٹ شادی کے لیے 2.5 روپے کی حد میں نرمی کے معاملہ پرآج سنائے گافیصلہ

Tue, 29 Nov 2016 12:28:33    S.O. News Service

نئی دہلی، 28؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )دہلی ہائی کورٹ نے نوٹ بند ی کے بعد شادی کے لیے بینکوں سے ڈھائی لاکھ روپے نکالنے کی حد میں نرمی کے مطالبہ کو لے کر دائر درخواست پر آج سماعت مکمل کر لی، عدالت کل اس پر اپنا فیصلہ سنائے گی ۔چیف جسٹس جی روہنی اور جسٹس سنگیتا ڈھینگرا سہگل کی بنچ کے سامنے اس درخواست میں 1000اور 500روپے کے پرانے نوٹوں کو عدالت کی فیس کے طور پر قبول کئے جانے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شادی کے لیے ڈھائی لاکھ روپے کی منظوری کی حد میں نرمی دی جانی چاہیے کیونکہ شادی کی تقریب کے دوران کئی طرح کے ’روایتی دان‘ کرنے ہوتے ہیں۔مرکز کی طرف سے ایڈیشنل سالسٹر جنرل سنجے جین نے بنچ کو بتایا کہ حکومت پہلے ہی نرمی دے چکی ہے اور اگر اس طرح کی شرائط نہیں نافذ کی جائیں گی تو کوئی بھی شخص اس کا غلط استعمال کر سکتا ہے۔عدالت کی فیس کی ادائیگی کے بارے میں بنچ نے جین سے پوچھاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ وہ عدالت کی فیس کے لیے پرانے نوٹوں کو قبول کر رہے ہیں؟۔اس کے جواب میں جین نے بنچ کو بتایا کہ 1000اور 500روپے کے پرانے نوٹوں کو عدالتی فیس کے طور پر قبول کیا جا رہا ہے اور حکومت نے عام لوگوں کے خدشات کو دیکھتے ہوئے کئی طرح کی چھوٹ دی ہے۔سماعت کے بعد بنچ نے کہاکہ ہم کل فیصلہ جاری کریں گے۔ہائی کورٹ نوٹ بند ی کے مرکزی حکومت کے 8 ؍نومبر کے فیصلے کے خلاف کئی درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔


Share: